پاکستانتازہ ترین

پی کے 67 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کامیاب، غیرسرکاری نتیجہ

ptiڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست 67 کے ضمنی انتخاب کی میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا حلقہ 67 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخاب کا میلہ سجا، تحریک انصاف کا سونامی 5 تگڑے امیدواروں کو بہالے گیا، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے اکرام اللہ گنڈا پور جیت گئے، آزاد امیدوار فتح اللہ دوسرے نمبر پر رہے۔ پولنگ کیلئے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، لوگوں کا جوش و خروش قابل دید رہا، کولاچی میں گلداد پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوا، لیکن پولنگ کا عمل جاری رہا، ووٹر سیکیورٹی سے مطمئن دکھائی دیئے۔ کڑی شموزئی پولنگ اسٹیشن پر قبائلی روایت کے تحت خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ پی کے 67 کی یہ نشست تحریک انصاف کے اسرار اللہ گنڈا پور کے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کو25جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker