پاکستانتازہ ترین

صدر ممنون حسین سے پرنس کریم آغا کی ملاقات

mamnoon-hussain0اسلام آباد (بیوروچیف) صدر ممنون حسین سے پرنس کریم آغا خان نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے آغا خان فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ان کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا خان فاؤنڈیشن کے سربراہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آغا خان فاؤنڈیشن کی ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان، بالخصوص گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں فاؤنڈیشن کے عوامی بہبود کے منصوبوں میں حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔  اس موقع پر پرنس کریم آغا خان کا کہنا تھا کہ ان کی فاؤنڈیشن غربت کے خاتمہ، تعلیم، صحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ توانائی سمیت دیگر منصوبوں میں بھی دلچسپی لیتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کی گرفتاری پرتبصرہ نہیں کرسکتے،تر جمان برطانوی ہائی کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker