تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بین الاضلاعی عبداللہ ڈکیت گینگ کومسروقہ سامان سمیت گرفتار کر لیا

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم پولیس نے بین الاضلاعی عبداللہ ڈکیت گینگ کو بھاری مسروقہ سامان سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان سنگین وارداتوں کے بعد ملک وال ضلع منڈی بہاؤالدین میں جا چھپے تھے جنکا پولیس نے سراغ لگا لیا،سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان سے ٹریکٹر،موٹر سائیکل،گھریلو سامان برآمد کر لیا ہے ،ایس ایچ او حافظ محمد سعید کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او حافظ محمد سعید نے پر ہجوم پریس کانفرنس میں بتایا کہ نواحی گاؤں رکڑ کا زمیندار اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا کہ اچانک پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے باندھ دیا اور ٹریکٹر چھین کر فرار ہو گئے ،واردات کی اطلاع پا کروہ اپنی انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جدید تیکنکی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ڈاکوؤں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور پورے گینگ کو یکدم قانون کے شکنجے میں لینے کیلئے انکا تعاقب جاری رکھا اور ملک وال ضلع منڈی بہاؤالدین میں بین اضلاعی عبداللہ ڈکیت گینگ کو گھیرے میں لے کر مزاحمت کا سامنا کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اس دوران سرغنہ عبد اللہ نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا اور پولیس نے قابو کر لیا،ایس ایچ او حافظ محمد سعید نے مزید بتایا کہ عبداللہ ڈکیت گینگ نے علاقہ بھر میں ات مچا رکھی تھی اور اوکاڑہ ،منڈی بہاؤالدین سمیت کئی اضلاع کی پولیس کو سنگین ترین وارداتوں میں عرصہ دراز سے مطلوب تھے اس خطرناک گینگ کے ارکان ڈاکو امجد سکنہ قلعہ سونداھا سنگھ،عبداللہ سکنہ بصیر پور،نصیر سکنہ ملک وال اور جٹ نامی کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مسروقہ ٹریکٹر ،موٹر سائیکل سمیت ڈکیتیوں اور راہزنی کے دوران چھینا گیا بھاری سامان بھی برآمد کر لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک فرار ملزم یوسف ماچھی کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  یہ جوپبلک ہے یہ سب جانتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker