تازہ ترینعلاقائی

قصور:shoمصطفٰی آباد کو ہتھکڑی لگا کر پیش کرنے کا حکم

kasurقصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) قصور ایڈیشنل اینڈسیشن جج قیصر نذیر بٹ نے SHOتھانہ مصطفےٰ آباد نیاز خاں کو بروقت گواہان پیش نہ کرنے پر ہتھکڑی لگا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا انہوں نے DPOقصور کو ہدایت کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ مصطفےٰ آباد نیاز خاں کا ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کریں اور155Cپولیس آرڈر2002کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی جائے تفصیلات کے مطابق قصور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیسر نذیر بٹ نے عدالت میں بروقت302کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کے بروقت عدالت میں رپورٹ و گواہان پیش نہ کرنے پر عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے جس پر عدالت نے ڈی پی او قصور کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تھانہ مصطفےٰ آباد کے ایس ایچ او نیاز خاں کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرے اور155Cپولیس آرڈر 2002کے تحت نیاز خاں کے خلاف کارروائی بھی کرے

یہ بھی پڑھیں  وہی تماشا پھرہونے کوہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker