پاکستانتازہ ترین

وسط مدتی انتخابات کی سازش کی بو آرہی ہے، چوہدری نثار

nisar ali khanاسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں انگوٹھوں کے نشان کو جواز بناکر وسط مدتی انتخابات کی سازش کی بو آرہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے اظہار خیال پر رد عمل میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ چیرمین نادرا کو انگوٹھوں کی تصدیق کے باعث فارغ نہیں کیا گیا، دونوں معاملات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ وسط مدتی انتخابات کی فضا بنانےکی سازش کی جارہی ہے اور اس بات کا مطالبہ ان کا آئینی حق بھی ہے، مڈٹرم الیکشن کو اس معاملے سے جوڑنے سے اپوزیشن کا کیس مزید خراب ہوگا۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے قبول کیا تو انگوٹھوں کی تصدیق اس قومی ادارے کے حوالے ہو گی نادرا کو نہیں، الیکشن کمیشن بتائے کہ کس کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آج کا جلسہ میرے لیے مبارک ثابت ہوا، یوسف رضا گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker