شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ:محکمہ ایکسائز کے محکمہ میں بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،میاں منیر

اوکاڑہ:محکمہ ایکسائز کے محکمہ میں بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،میاں منیر

mian munirاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ایکسائز کا پارلیمانی سیکرٹری بنا کر جو اعتماد میری ذات پر کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا محکمہ سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے دن رات کام کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی رہنما ء ریاض جج،مرزا نعیم بیگ،عمران یونس مانی ،حافظ غلام مرتضیٰ اور میاں نصیر بھی موجود تھے ۔میاں محمد منیر نے کہا کے محکمہ ایکسائز کے محکمہ میں بہتری لانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر کے ایکسائز ٹیکسیشن آفس میں میرٹ میں کام کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کے موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے بے حد سنجیدہ ہے ۔انشاللہ عام انتخابات کی طرح آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی عوامی طاقت کے بل بوتے پرکامیابی سمیٹے گی

یہ بھی پڑھیں  کمالیہ: یونین کونسل نمبر 80 کا نا اہل کام چور عملہ کی اکثریت غیر حاضر، کام ناکرنے کی وجہ سے لوگ تلخ کلامی کرنے پر مجبور