شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لاہور میں شدید دھند،شہبازشریف کاطیارہ اسلام آباد واپس

لاہور میں شدید دھند،شہبازشریف کاطیارہ اسلام آباد واپس

shahbazلاہور(نمائنہد خصوصی)شدید دھند کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اسلام آباد سے آنے والے طیارے کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے تاہم شدید دھند کے باعث ان کے طیارے کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور طیارے کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی واپسی کے بعد شہباز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بری متاثر ہوا ہے جبکہ موٹروے پر بھی متعدد حادثات میں اب تک 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عارف والا : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ماں بیٹی شدید زخمی ہسپتال داخل