تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سہولت بازاروں کا انعقاد عوام کوریلیف دینے کے لئے اقدامات کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے،میاں یاورزمان

unnamedاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں کا انعقاد عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے پنجاب حکومت عوامی مشکلات اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے انتظامی اقدامات اور مارکیٹ کمیٹی میں سپلائی اور ڈیمانڈ کے میکنزم کو بہتر کرنے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طاہر امین ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک اللہ دتہ کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میاں یاور زمان نے پھلوں اور سبزیوں کے سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سہو لت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ سے کم رکھنے کے باوجود کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔اعلیٰ کوالٹی کے پھل اور سبزیاں عوام کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں ۔انہوں نے سہولت بازار میں اوزان اور پیمانوں کی بھی جانچ کروائی ۔صوبائی وزیر نے آٹے کے سٹال پر آٹے کے تھیلے کا وزن بھی چیک کروایا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پورے پنجاب میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے بولی میگا فون کے ذریعے کروائی جاتی ہے اور کمیشن سے متعلق معلومات واضح طور پر بورڈوں پر آویزاں کر دی گئی ہیں ۔ملک اللہ دتہ کھوکھر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سبزی منڈی میں ڈبل کمیشن وصول کرنے والے 17آڑھتیوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker