تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پانچ ہزارروپے نہ دینے پرسسراورسالے نے فائرنگ کرکے داماد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

okaraاوکا ڑہ (نمائندہ خصوصی) پانچ ہزار روپے نہ دینے پر سسر اور سالے نے فائرنگ کر کے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار ہو گئے مقدمہ درج۔ واقعات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے بتا یا کہ بستی بابا لعل شاہ المعروف دھکا کالونی کے رہائشی عبد الرشید ولد غلام محمد نے چھ ماہ قبل چار سدہ پشاور کے رہائشی محمد اقبال پٹھان سے ایک لاکھ روپے میں اس کی بیٹی سنبل کو خرید کر شادی رچا لی تھی گذشتہ روز محمد اقبال پٹھان اپنے بیٹے عمران عرف کاشی کے ہمراہ اپنے داماد عبد الرشید کے گھر واقع بستی بابا لعل شاہ آیا اور عبد الرشید سے پانچ ہزار روپے کا تقاضا کیا نہ دینے پر دونوں باپ بیٹا طیش میں آ گئے اور فائرنگ کر کے عبدالرشید کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس سٹی تھانہ سٹی رینالہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button