تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سنچری ملز کے قریب موٹروے پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

century paper jamberپھول نگر (ڈاکٹر سعید الحسن نظامی سے)سینچری پیپر مل کے قریب 12مسلح ڈاکو رات کی تاریکی میں موٹر وے بلاک کرکے متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے دولاکھ روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ فیصل موور کی کوچ نمبر 9888LESجب سینچری پیپر مل کے قریب پہنچی تو ایک درجن سے زائد ڈاکو جو موٹر وے بلاک کرکے کھڑے تھے نے کوچ کو روک گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 67ہزار روپے نقدی اور متعدد بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز ایک مسافر محمد قادر سے 30ہزار روپے کاشف علی سے چھ ہزار روپے اور خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!