پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 5 اہلکارشہید

2122563410hodkuchمیران شاہ(نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں واقع خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو کھجوری چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا ، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 34 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ایک اور اہلکار دم توڑ گیا، طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ جاں بحق اہلکاروں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب وقوعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ اطراف میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button