پاکستانتازہ ترین

ملک میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پروفاقی وزیر پانی و بجلی نے عوام سے معافی مانگ لی۔

khawaja asifلاہور(نمائندہ پاک نیوز) ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی نے عوام سے معافی مانگ لی۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیموں میں پانی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ نہروں کی سالانہ بندش اور پاور پلانٹس کو گیس کی کمی کے باعث بجلی کے سسٹم پر دباؤ بڑھ جائیگا اور آئندہ چند ہفتے مجبوراً لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف پر وہ معذرت خواہ ہیں، تاہم یہ اقدامات ملکی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی اور گیس کا بے جا ضیاع نہ کریں اور ان کی بچت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button