تازہ ترینعلاقائی

بہاو ل نگر: علامہ ناصر عباس کے قتل کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

pakistan-allama-nasir-funeral-prayer_12-17-2013_130677_lبہاو ل نگر(رانا فیصل رحمن) ممتاز ذاکر و خطیب علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قتل کے خلاف تمام شیعہ تنظیموں شیعہ علماء کونسل،عزاداری کونسل ،انجمن حیدریہ ،اور امامیہ سٹوڈنٹس کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ سے رفیق شاہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں علم اٹھا رکھے تھے ریلی میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین تمام راستے لبیک یا حسین ؑ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے ریلی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مرکزی امام امار بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر اہل تشیع رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کمزوری اور نا اہلی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں لاہور اور کراچی میں شیعہ اور سنی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا گہری سازش ہے جس کے تحت پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے شیعہ اور سنی تعصب پاکستان کے لئے زہر قاتل سے کم نہیں ہوگا جسے ہوا دی جارہی ہے حکومت کو چاہئے ابتدائی مرحلے میں اس کو روکا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker