تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولنگر میں انٹی کرپشن ویک منایا گیا

bhawalnagarبہاول نگر(رانا فیصل رحمن )گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولنگر میں انٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کی روک تھام کی آگاہی دینے کے لیے گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولنگر میں کالج پرنسپل رخسانہ شاہین کی زیرنگرانی انٹی کرپشن ویک منایا گیا،چناچہ اس سلسلہ میں آگاہی واک،انگریزی اردو تقریری ومضمون نویسی اورآرٹ کے شاندار مقابلہ جات کے علاوہ ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان مقابلہ جات میں ضلع بھر کی ہونہار طالبات نے بھر پورشرکت کی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔تقریبات کا آغاز آگاہی واک سے کیا گیا ،جس میں کالج اساتذہ نے شرکت کی۔جس کے بعد دیگر مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔ مقابلہ جات کے نتائج کے مطابق انگریزی مذاکرہ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولنگر کی طالبات ماہم یاسین نے اول،عروسہ اعجازنے دوئم جبکہ چشتیاں کالج کی عائشہ ارم نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح اردو مذاکرہ میں پہلی دو پوزیشنزگورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولنگرکی طالبات اور تیسری پوزیشن چشتیاں کالج نے حاصل کی ، تاہم آرٹ مصوری مقابلہ کی تینوں پوزیشنز چشتیاں کالج نے حاصل کیں۔انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ میں چشتیاں کالج کی طالبہ صائمہ اکرم نے پہلی،جبکہگورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولنگرکی طالبات ماہم معروف نے دوسری اور ماریہ رحمٰن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح اردو مضمون نویسی بہاولنگر کالج کی طالبہ ثانیہ کرن نے پہلی،ڈاہرانوالہ کالج کی طالبہ طاہرہ پروین نے دوسری جبکہ بہاولنگر کالج کی طالبہ کرن طفیل اور کامرس کالج کی طالبہ خدیجہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تقریبات کے آخری روز ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طالبات اور اساتذہ کرام نے مقالہ جات پیش کیے۔مقررین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور معاشرہ کو گھن کی طرح چاٹ رہاہے ، چناچہ کر پشن کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔تقریبات کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اشتیاق حسین چیمہ ان مقابلہ جات کے شاندار انعقاد پر پرنسپل کالج رخسانہ شاہین اور دیگر سٹاف کو سراہا اور نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی بھر پور دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔پرنسپل کالج رخسانہ شاہین نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد عوام میں آگاہی بیدار کرنا اور طلبا ء،طالبات کو ان کے قومی فریضہ کی ادائیگی کا احسا س دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی 118: ن لیگ کے اخترعباس بوسل کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker