تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈی سی اوکی پریس کلب کے منتخب عہدیداران کومبارکباد

bhawalpurبہاولنگر (رانا فیصل رحمن) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے پریس کلب بہاولنگر کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا موجودہ دور میں بیحد اہمیت کا حامل ہے اور بہاولنگر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور پریس کلب بہاولنگر کے حالیہ انتخابات میں جمہوری عمل کے زریعے منتخب ہونے والے عہدیداران ضلع کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے لیے مثبت رول جاری رکھیں گے ۔ ڈی سی او محمد ارشاد حسین شاہ نے پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب صدر مرزا کامران بیگ ، سینئر نائب صدر افتخار راٹھور، نائب صدر سید عمران احمد زیدی ، فنانس سیکرٹری عبدالستار ناز ، انفارمیشن سیکرٹری وسیم سروراور مجلس عاملہ کے دیگر منتخب اراکین کومبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء اے ڈی سی منظر جاوید علی، ڈی او سی ملک مشتاق احمد، ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور اعجاز احمد غوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولنگر محمد طارق اسماعیل نے بھی منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ صحافتی اصولوں و اقدار کی آبیاری اپنے قلم کی سچائی سے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے پریس کلب کے صدر طارق حفیظ ، جنرل سیکرٹری راؤ دلشاد احمد نوید اور تمام ممبران کو پریس کلب بہاولنگر کے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کا فکر انگیز پیغام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker