لاہور(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی اخراجات کی حدمقررکردی ہے،امیدوار جلسے جلوس نہیں نکال سکیں گے صرف کارنر میٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔دہری شہریت رکھنے والوں پرانتخابات میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی۔الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو گیاہے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی 22 سے27 دسمبر تک جاری رہے گی۔امیدواروں کے لئے سیکورٹی فیس 2 سے 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،جبکہ انتخابی اخراجات کی حد 20 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی۔انتخابی مہم کے دوران اسلحہ لہرانے اور فائرنگ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔الیکشن کمشنر پنجاب نے کہاکہ الیکشن مہم کے لئے بینرز کا سائز تین فٹ چوڑا اور نو فٹ لمبا مقرر کر دیا گیا۔ہورڈنگ تین فٹ چوڑا ور پانچ فٹ لمباہوگا۔انتخابی پوسڑ دو فٹ اور تین فٹ سے بڑا ہوگاتوامیدوارنااہل قرار پائیں گے۔
You must be logged in to post a comment.