تازہ ترینعلاقائی

حکومت پنجاب کاشجرکاری مہم کےدوران ضلع اوکاڑا کے لئے پانچ لاکھ پودوں کا ہدف مقرر

downloadاوکاڑا(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نواز سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع اوکاڑا کے لئے پانچ لاکھ بیس ہزار پودوں کا ہدف مقرر کیاہے ،ضلع بھر میں قائم سرکاری نرسریوں میں مختلف اقسام کے تیرہ لاکھ پچاس ہزار پودے موجود ہیں جو کہ ارزاں نرخوں پر خریدے جا سکتے ہیں،پودوں کی رعائتی قیمت تین روپے فی پودو جبکہ قلم ایک روپے کے حساب سے دستیاب ہے ۔نواز سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائیت پر تمام سرکاری سکولوں،کالجوں ،دیہی مراکز اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی پودے فراہم کئے جا رہے ہیں۔نواز سندھیلہ نے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام شہریوں اور کسانوں سے خصوصی طور پر موجودہ مہم میں بڑھ چڑھ پر حصہ لینے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!