تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈی پی اونے فرائض میں غفلت برتنے پرتین ملازمین کوبرطرف کردیا

dpo bahwalnegarبہاولنگر(رانا فیصل رحمن)ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل نے فرائض میں غفلت برتنے پر (3) ملازمین کو برطرف (2)کی بندی انکریمنٹ (13)کو جرمانہ(12)سنشور اور(2) ملازمین کی ضبطی سروس کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگراطہر اسماعیل نے فرائض میں غفلت اور نااہلی پر کنسٹیبل مختیار احمد، عاشق حسین اور شہباز احمدکو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ (2)ملازمین کو بندی انکریمنٹ کی سزائیں سنائی جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تاج شاہین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود حسن نوازشامل تھے اسی طرح کنسٹیبل خالد محمود، مظہر فرید،محمد اسحاق، محمدارشد،عاشق حسین ، محمد اشرف، شاہ رسول، محمد سرور، ممتاز احمد ،اسرار حسین ، عثمان غازی ، لقمان شاہ، محمد عامرکو ملازمین کو جرمانے کی سزا دی (12)ملازمین کو سنشور کی سزائیں دی گئیں جن میں سب انسپکٹر علی صابر، سب انسپکٹرقاضی عبدالرحمن،سب انسپکٹر عاشق حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد دین، اسسٹنٹسب انسپکٹر ناصر محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تاج شاہین ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرشید،اسسٹنٹ سب انسپکٹر فراز اسلم، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد حمید، اسسٹنٹ سب انسپکٹرسکندر حیات ، کنسٹیبل محمد سرور جبکہ(2) ملازمین کی ضبطی سروس کی جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود حسن نوازاور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمدشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بیٹیوں کی اچھی تربیت لازم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker