تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:میونسپل کمیٹی پھولنگرمیں بلدیاتی امیدواروں کو فارم وصولی میں شدید مشکلات کا سامنا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) electionالیکشن شیڈول کے دوسرے روز بھی الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود میونسپل کمیٹی پھولنگرمیں بلدیاتی امیدواروں کو فارم نامزدگی،وارڈبندی ،اور نئی ووٹر فہرستیں حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔عوام کا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کیلیے بلدیاتی الیکشن کیلیے جو شیڈول جاری کیا تھااس کے مطابق 20 دسمبر 2013کو عوام کو کا کاغذات نامزدگی ملنے تھے مگر آج دوسرے روزبھی امیدوارجب میونسپل کمیٹی پھولنگرگئے تو وہاں پر کاغذات دینے کیلیے کوئی متعلقہ افسر اور عملہ موجو نہ تھا۔بالآخربڑی مشکل سے ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی پھولنگر ارشد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے فون نمبر 03219471345 پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی دیں گے جب ان سے وارڈ بندی کے مطابق نئی انتخابی فہرستوں اور وارڈوں کے نقشہ جات کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس نئی فہرستیں اور وارڈوں کے نقشہ جات نہیں پہنچے۔جماعت اسلامی کے مقامی امیر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل نے الیکشن کمیشن کے ادھورے انتظامات پراحتجاج کرتے سوال کیا کہ اگر انتخابی فہرستیں ہی نہ ملی تو لوگ کاغذات کیسے داخل کرائیں گے؟انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی کے اشاروں پر افسران جان بوجھ کر عوام کو اندھیرے میں رکھ کر دھاندلی کرکے حکمران لیگ کو جتوانا چاہتے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کھلی دھاندلی کا نوٹس لیکر الیکشن کو ساف شفاف بنانے کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اضافہ کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker