تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے تمام جماعتوں سےمذاکرات کیلئے تیارہے،شوکت بسراء

shoukat basraہارون آباد(بیو رو چیف)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت محمود بسراء نے خصو صی با ت چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہپاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے تمام جماعتوں سے ہروقت مذاکرات کیلئے تیار ہے صدرپاکستان کی مفاہمتی پالیسی کانتیجہ ہے کہ آج ملک میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اورتعمیر وترقی کاسفرتیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ملکی تعمیر وترقی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کیا جامع حکمت عملی کے تحت جاری عملی انقلابی اقدامات کے مثبت دوررس نتائج برآمد ہوں گے اورعوام کے دیرینہ مسائل پرامن پاک کودرپیش بحرانوں سے نجات مل جائیگی انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس کے لیڈروں نے جمہوریت کی آبیاری کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کیے یہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کے خون کاصدقہ ہے کہ آج ملک میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے ۔پیپلزپارٹی ایک مضبوط جمہوری سوچ رکھنے والی پارٹی ہے۔ جوملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے مفاہمتی پالیسی پرگامزن ہے۔ عوام اورپیپلزپارٹی کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہے جسے کوئی بھی سازش ناکام نہیں بناسکتی موجودہ حکومت انتخابات سے بھاگنے والی نہیں بلکہ منصفانہ اورشفاف انتخابات کے وقت پرانعقاد کی حامی ہے۔ ا یک سو ال کے جو ا ب میں کہا کہ را و لپنڈ ی سے بو ر یا بستر یہا ں لے کر آ نے وا لو ں کو ما یو سی ہو گی اور ا گلے ا لیکشن میں میر ے مخا لفین کو شکست کا سا منا کر نا پٹر ے گا ضیاء الحق تو مر گیا مگر اس کی رو حا نی ا و لا دیں مو جو د ہیں جنوبی پنجاب کے عوام کا تخت لاہور کے حکمرانوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، مجھ پر ا لز اما ت لگا نے وا لے پا گل ہیں اور ین کو سمجھا نے وا لا کو ئی نہیں، آ خر میں ٓکہا کہ بہت جلد پو رے علا قے میں گیس کی سہو لت میسر ہو گی

یہ بھی پڑھیں  مسلمان دہشتگرد نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker