تازہ ترینعلاقائی

خانکے موڑبائی پاس پرموٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے مزدا الٹنے سے ڈرائیورجاں بحق،10افراد شدید زخمی

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) نواحی خانکے موڑ بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مزدا گاڑی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ 10افراد شدید زخمی3افراد کو تشویش ناک حالت کی بنا پر لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ۔بھائی پھیروکے نواح خانکے موڑ کے قریب بائی پاس پرپتوکی سے لاہور جانے والی تیز رفتارمزداویگن نمبری LES1509 جب خانکے موڑکے قریب پہنچی تو اچانک سامنے موٹر سائیکل سوار آگیا جس کو بچانے کے لئے یک لخت ٹرن لینے سے ٹائی راڈٹوٹ گیا اور مزدا ویگن بے قابو ہو الٹ گئی جس سے طاہر شیخ نامی ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ صوبیہ، اصغر،وارث، صابر،اعجاز، خالد، مکھن،محمد علی،مزدا ویگن کا کنڈیکٹر ذوالفقار وغیرہ شدید زخمی ہوگئے جن میں سے اعجاز،خالد،محمد علی کی حالت تشویش ناک ہونے کی بنا پر انہیں جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button