پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی دنگل،آج سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ شروع

electionلاہور(پاک نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے امیدوار آج سے 27 دسمبر تک کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی سہولت کے لئے کاغذات نامزدگی صرف اردو میں ہی چھاپے گئے ہیں جبکہ جن امیدواروں نے پہلے شیڈول پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں انہیں نئے کاغذات کے ساتھ سیکیورٹی فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں، کاغذات نامزدگی کے حصول اور وصولی کے سلسلے میں امیدواروں کی سہولت کے لئے چھٹی کے روز بھی الیکشن کمیشن کے مقررہ دفاتر کھلے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی جبکہ مختلف مراحل کی تکمیل کے بعد 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا کردیا جائے گا اور اسی روز انہیں انتخابی نشانات بھی تفویض کردیئے جائیں گے جبکہ ووٹنگ 30 جنوری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:گلشن راوی پولیس کی کارروائی، پروفیسر گینگ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker