پاکستانتازہ ترین

لاہور میں تحریک انصاف،جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

pti relly  لاہور(نمائندہ پاک نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف جلسے اور ریلی کی سربراہی عمران خان کررہے ہیں جن کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید بھی موجود ہیں۔ ریلی میں شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی کے علاوہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی و صوبائی رہنما اور ہزاروں کارکن شریک ہیں۔مال روڈ کو بینرز، تحریک انصاف کے پرچموں اور سائن بورڈز سے بھر دیا گیا ہے اس کے علاوہ استنبول چوک میں کارکنوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے ۔ نواحی علاقوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کو گاڑیاں شہر سے باہر کھڑی کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔احتجاجی ریلی اور جلسے کے دوران تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک آنے والی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری استنبول چوک سے چیئرنگ کراس اور مال روڈ پر تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے 8 وکٹوں پر 214رنز، 281رنزکی برتری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker