تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازم ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے سے فاقوں کا شکار

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازم ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے سے فاقوں کا شکار ہوگئے۔حکومت کے اعلان کے باوجود ضلع قصور کے محکمہ اکاؤنٹ کے ملازم لاکھوں روپے کے واجبات دینے سے انکاری ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ کے دفترسے جاری چٹھی نمبر no.so(n)2-26/2004(vol-11)dt 07-08-2012
کے مطابق گورنر پنجاب نے محکمہ صحت کے تمام دفاتر بشمول ہسپتال کے درجہ اول سے درجہ چہارم تک کے ملازمین کیلیے پندرہ سو روپے ماہوار ہیلتھ رسک الاؤنس منظور کیا۔اس الاؤنس کو منظور ہوئے سولہ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے مگر ضلع قصور کے سینکڑوں ملازمین ابھی تک اس سے محروم ہیں حالانکہ کئی اضلاع میں یہ الاؤنس مل رہا ہے۔درجنوں ملازمین الاؤنس لینے کیلیے محکمہ صحت قصور اور محکمہ اکائنٹ قصور کے دفاتر کے درمیان فٹ بال بن چکے ہیں ۔مہنگائی کے اس دور میں کئی ملازمین فاقوں کا شکار ہو چکے ہیں اور الاؤنس ملنے کی آس میں کئی ملازمین نے اپنے بچوں کی منگنیاں کر لیں مگر الاؤنس نہ ملنے سے کئی منگنیاں ٹوٹ چکی ہیں۔محکمہ صحت کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کا حق دلوایا جائے کیونکہ محکمہ میں چھپے رشوت خور کلرک چند ٹکوں کی خاطر انکے لاکھوں روپے کے واجبات ادا نہیں کر رہے۔محکمہ صحت قصور کے EDOقصور ڈاکٹر ذوالفقار بھنگو نے فون نمبر 03009465985پر رابطہ کرنے پر بتایاکہ انہوں نے یہ کیس محکمہ اکاؤنٹ قصور کو بھیج دیا ہے اب یہ انکی ذمہ داری ہے۔محکمہ اکاؤنٹ قصورکے دفتر فون نمبر 0499250105پر سپرنٹنڈنٹ محمد رفیق سے رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ ضلع قصور میں جب فنڈدستیاب ہو گا یہ رقم ملازمین کو مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  مطیع الرحمان کی پھانسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چوہدری نثارعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker