تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:انسداد رشوت ستانی ڈے کے حوالے سے انٹی کرپشن آفس سے پریس کلب چوک تک ریلی

بہاولنگر( بیو رو چیف) انسداد رشوت ستانی ڈے کے حوالے سے انٹی کرپشن آفس سے پریس کلب چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد امین اویسی نے کی ریلی میں ایس پی انویسٹی گیشن میاں عرفان اور ڈی ایس پی خالد محمود نے خصوصی شرکت کی جبکہ سرکل آفیسر انٹی کرپشن کیوان کریم عباسی ،ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اکمل بسراء ،ایس ایچ او بی ڈویژن جاوید گجر ،اپیکا کے صدر ضالد علوی مختلف سولز کے طلباء سمیت شہریوں کی کشیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد امین اویسی و دیگر مقررین نے کہا کہ رشوت ہمیشہ ناجائز کام کروانے کے لئے دی جاتی ہے جسکی وجہ سے حقداراپنے حق سے محروم ہو جاتا ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐ نے رشوت لینے اور دینے والے دونوں کو جہنمی قرار دیا ہے مقررین نے کہا کہ ہم سب مل کر رشوت جیسی لعنت کو اجڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔رشوت سے ناانصافی اور معاشرتی برائیاں جنم لیتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ موسمیات کی جمعہ سے اتوار تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker