تازہ ترینعلاقائی

رحیمیارخان:دہشتگردی کی بدترین لہر سے شہر کا عدم تحفظ کاشکار ہے،عمران قادری

downloadرحیم یارخان(عثمان شاہد) صدر جنوبی پنجاب پاکستان سنی تحریک ڈاکٹر عمران مصطفی قادری نے کہا ہے کہ موجود حالات میں اگر الیکشن بروقت نہ ہوئے تو ملک مزید بحرانوں میں گھر جائے گا۔کیونکہ آنے والے الیکشن سے ہی پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے دہشتگردی کی بدترین لہر سے شہر کا عدم تحفظ کاشکار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بادامی باغ کاسانحہ کراچی میں عباس ٹاؤن اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو جس طریقے سے دہشتگردی کانشانہ بنایاگیا ہے وہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان سنی تحریک اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے انہون نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک پاکستان کے چاروں صوبوں میں اپنے منتخب حلقوں میں اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی۔ ضلع رحیم یارخان حلقہ 290پی پی خانپور سے مفتی طاہر ذیشان قادری ہمارے امیدوار نامزدکیے جاچکے ہیں باقی سیٹوں پرچند دنوں میں فیصلہ کرلیاجائے گا انہوں نے ضلعی انتظامیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسختی سے تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے کالعدم تنظیموں کی لسٹ میں پاکستان سنی تحریک کانام بلاوجہ شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں اورتنظیمی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کا عمل نہ روکاگیا تو پھرمتبادل لائحہ عمل اختیارکریں گے ضلع رحیم یارخان میں بعض لوگپاکستان سنی تحریک کانام اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کررہے ہیں ضلع میں ہماری تین رکنی رابطہ کمیٹی میں مفتی طاہر ذیشان قادری، اویس قادری اور رانا محمدارشد قادری کے علاوہ ہمارا کوئی عہدیدار نہیں ہے اورمیڈیا کوارڈینیٹر میں تحسین قادری اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں بڑی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ن لیگ سے ان کی چھ نششتیں ہوچکی ہیں دراصل پاکستان سنی تحریک محب الوطن شہریوں پر مشتمل ایک صاف ستھری اورامن پسند جماعت ہے الیکشن کمیشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن پر مطمئین ہیں مگر باقی اراکین کی تعیناتی پر ان کے تحفظات ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے سپریم کورٹ کاسہارا لینا پڑرھا ہے جب تک الیکشن کمیشن مکمل طورپر بااختیار نہیں ہوگا شفاف الیکشن محض خواب ہے حکومت کا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن اورچین کے ساتھ گوادر کے معاہدے کے متعلق بھی ابہام ہے بظاہر پاکستان کے لئے تاریخی اقدام ہے مگر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے اگر استعمال کیا گیا ہے تو عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے اس موقع پر جواد گل، احسان قادری ودیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button