تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:ڈی سی او جھنگ کے خالی عہدہ پر کسی فرض شناس افسر کاتقرر نہیں کیاجاسکا

dco office jahangجھنگ (شفقت سیال)بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان اور کاغذات نامزدگی کی وصولی کا مرحلہ شروع ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او جھنگ کے خالی عہدہ پر کسی فرض شناس افسر کاتقرر نہیں کیاجاسکا جبکہ گڈ گورننس کی دعویدار حکومت کئی روز گزرنے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، ای ڈ ی او ہیلتھ ، ڈی او روڈز ، ڈپٹی ڈی او بلڈنگز کے اہم ترین عہدوں پر بھی تقرریاں نہ کرسکی ہے جس کے باعث مذکورہ محکموں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر چند روز قبل ڈی سی او جھنگ چوہدری مقبول احمد دھاولہ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے جھنگ سے تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر ان کی جگہ پر تاحال کوئی نیا ڈی سی او جھنگ تعینات نہیں کیاگیا جنہیں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں مگر ڈی سی او کے عہدہ کا اضافی چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جھنگ چوہدری ہارون الرشید کو دے دیاگیا جن کے پاس ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جھنگ سمیت بعض دیگر ذمہ داریاں بھی ہیں اس طرح کئی عہدوں کاچارج ہونے کے باعث متعلقہ انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور اب جبکہ بلدیاتی انتخابات کے 30جنوری کو انعقاد کاشیڈول بھی جاری کر دیاگیاہے ان حالات میں ڈی سی او جھنگ /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی اہم ترین خالی آسامی پر تقرری نہ ہونے سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جھنگ میاں عبدالستار کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد تعینات کیاگیا مگرایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی جگہ کوئی نئی تقرری نہ کی گئی اور نہ ہی اضافی چارج کسی افسر کو دیاگیا جس سے کرپٹ عناصر کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سنگین شکایات کی روشنی میں ای ڈی او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر سراج الدین شاد کو بھی فوری طور پر تبدیل کرکے پراونشل ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی مگر ان کی جگہ بھی کسی اہل افسر کو تعینات نہیں کیاگیا نیز ای ڈی او ہیلتھ جھنگ کے عہدہ کا اضافی چارج ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ حسین احمد مدنی کو دے دیاگیا ہے جومتعلقہ امور کی سرانجام دہی میں مشکل کاشکار ہیں۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز جھنگ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز جھنگ کی آسامیاں بھی طویل عرصہ سے خالی ہیں جن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز جھنگ کے گریڈ 17 کے عہدہ کاچارج ایک کرپٹ ترین گریڈ 11 کے سب انجینئر کو دے دیاگیا ہے اس طرح قواعد وضوابط کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں اور کرپشن روکنے کی بجائے کرپشن عام کرنے کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں کیونکہ مذکورہ کرپٹ ترین سب انجینئر نے اپنے عزیز و اقارب کے نام پر کئی فرمز رجسٹرڈ کروا رکھی ہیں جنہیں فج پیمنٹ کرنا اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص وغیر معیاری میٹریل کااستعمال معمول بن چکاہے مگر کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔دریں ا ثناء سیاسی ، سماجی ، عوامی حلقوں نے ڈ ی سی او جھنگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جھنگ، ای ڈی او ہیلتھ جھنگ، ڈی او روڈز جھنگ، ڈپٹی ڈی او بلڈنگز جھنگ کے اہم ترین عہدوں پر ایماندار ، فرض شناس ، دیانتدار ، باکردار ، محنتی افسران کی فوری تقرری کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  استقبال رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker