تازہ ترینعلاقائی

کیا بھارت عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کااحترام کرے گا؟ کسان بورڈ پاکستان

sardar zafarلاہور (پریس ریلیز) مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین خان نے عالمی ثالثی عدالت کے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے حق کو تسلیم کیے جانے پر حکومت پاکستان کی جانب سے اختیار کیے جانے والے موقف پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکمل حقائق سے قوم کو آگاہی فراہم کرے۔ اگر کشن گنگا کی تعمیر انڈس واٹر ٹریٹی میں دئیے گئے اصولوں کے خلاف تھی تو بھارت نے جہلم، چناب اور سندھ پر مزید جو غیر قانونی اور دئیے گئے پیرامیٹر سے ہٹ کر ڈیم تعمیر کیے ہیں ان کی کیا حیثیت ہو گی، ان سے پہنچنے والے نقصانات کا کون ذمہ دار ہے۔ ہماری نالائقی اور کسی بھی کام کو بروقت نہ کرنے کی پختہ عادت نے ملکی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت سے ہمارے دریا نہروں اور نہریں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی آبی جارحیت کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کرے، بعدازاں تمام متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ بھارت عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گا یا کشمیر کی طرح اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کردہ قراردادوں کی طرح وقت گزاری کی جائے گی اور عمل درآمد کی کبھی نوبت نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سنجے دت (منا بھائی) نے گرفتاری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker