شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات، ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات، ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

news-1387879317-5567 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی چودہ سال بعد ہونیوالی ملاقات ختم ہوگئی ہے جس کا کچھ دیر میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیاجائے گاتاہم آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ پاک و ہند عسکری حکام کی ملاقات کامیاب اور مثبت رہی ۔ پاک فو ج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واہگہ بارڈر پرکانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کا وفدپانچ اور بھارت کاچھ افسران پر مشتمل تھا۔میجر جنرل عامر ریاض پاکستان جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا نے بھارت کی نمائندگی کی۔پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے ساتھ دوبریگیڈیئرز اور دو لیفٹیننٹ کرنل جبکہ بھارتی وفد میں بھارتی ڈی جی ایم او کے ساتھ دو بریگیڈیئر اور تین کرنل موجود تھے۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول ، ورکنگ باﺅنڈریزپرسیزفائر اوردیگر امور زیر غورآئے جس کے بعد بھارتی حکام واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈی جی ایم او سے ملاقات کا فیصلہ سیاسی سطح پر ہوا ہے، مثبت رہی اور جلد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔یادرہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈ کی صورتحال کے پیش نظر 1999ءکے بعد پہلی مرتبہ ڈی جی ایم اوز کی ملاقات ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے