تازہ ترینعلاقائی

بہا ول نگر:کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کی جانب سے رنگا رنگ تقریب

unnamedبہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاول نگرمیں بھی ملک بھر کی طرح مسیحی برا دری کرسمس کا تہوار روائتی جوش خروش سے منارہی ہے چرچ آف پاکستان فیصل کالونی میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین اور بچوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی قومی بین مذاہب ہم آہنگی کونسل پاکستان کے سینٹرل وائس چیئرمین رانا خالد محمود نے کرسمس کیک کاٹا بعدازاں بچوں ،خواتین اور مقامی گلوکاروں نے رنگا رنگ خاکے ٹیبلوز، اور روایتی گیت پیش کر کے تقریب میں سماں باندھ دیا جس سے حاضرین محفل خوب لطف اندوز ہوئے بچوں نے کرسمس کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی پڑھے تھے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا خالدمحمود اور پاسٹر عظیم عامر نے کہا کہ کرسمس کا تہوارمحبت اور امن کا درس دیتا ہے حضرت عیسی علیہ اسلام کی پیدائش سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نفرت کے خاتمے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی وطن عزیز کی مضبوطی و خوشحالی اور حالیہ فرقہ وارانہ دہشت گردی سے نجات کے لئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : چھ سالہ یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker