تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تین موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک سب انسپکٹرپرآہنی راڈ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تین موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک سب انسپکٹر پر آہنی راڈ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، وردی پھاڑ دی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد سہیل تانگہ اسٹینڈ اوکاڑہ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار یٰسین وغیرہ تین افراد کو روک کر کاغذات چیک کرانے کو کہا جس پر موٹر سائیکل سوار سب انسپکٹر کے گلوگیر ہوگئے اس کی وردی پھاڑ دی اور آہنی راڈ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ٹریفک سب انسپکٹر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button