تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ریٹرننگ افسران کے پاس نئے وارڈوں کی انتخابی فہرستوں نہ ہونے سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرنے میں مشکلات

electionبھائی پھیرو(نامہ نگار) کاغذات داخل کرانے کی آخری تاریخ میں صرف ایک روز باقی مگر ریٹرننگ افسران کے پاس نئے وارڈوں اور نئی انتخابی فہرستوں کی تفصیل نہ ہونے سے امیدوار کاغذات نامزدگی مکمل کرنے میں شدیدمشکلات کا شکار۔امیدوار در بدر قصور سے بھی ٹکا سا جواب ۔کئی امیدواروں ابھی تک کاغذات FILLکرنے سے محروم ۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسران کے پاس ابھی تک نئے بلدیاتی قوانین کے مطابق کی گئی وارڈ بندی کے نقشے اور انکے مطابق بنائی گئی انتخابی فہرستیں موجود نہیں ،ان کی غیر موجودگی میں ابھی تک سینکڑوں امید وار اپنے کا غزات پر نہیں کر سکے جبکہ کا غزات داخل کرانے کی آخری تاریخ میں صرف ایک روز باقی ہے ۔امیدواران سردار رحمت اللہ،عرفان محمود، چوہدری شوکت ،اور دیگر کئی نے الیکشن کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے کہانئی حلقہ بندی اور ووٹر فہرستوں کی غیر موجودگی میں کاغزات نامزدگی کیسے داخل ہو سکیں گے؟ ۔کئی امیدوار قصور میں گئے اور ضلعی الیکشن آفس اور ڈی سی او کے دفتر سے رابطہ کیا مگر وہاں بھی ابھی تک نئی فہرستیں موجود نہیں اورجان بوجھ کر عوام سے چھپایا جا رہا ہے تاکہ اپوزیشن والے اپنے کاغذات داخل ہی نہ کرا سکیں اور اگر کرائیں تو غلط اندراجات کا بہانہ بنا کر انہیں مسترد کردیا جائے۔ان رہنماؤں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع قصور میں ضلعی انتظامیہ کی دھاندلیوں کا نوٹس لیکر بلدیاتی الیکشن کو قانون کے مطابق صاف ، شفاف اور غیر جانبدارنہ بنانے کیلیے اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ان رہنماؤں نے دھمکی دی کہ عوام کے حقوْ ق پر ڈاکہ مارنے کی روش ترک نہ کی تو وہ ڈی سی او قصور کے باہر احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  معروف نغمہ نگاراور شاعرریاض الرحمان ساغرانتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker