تازہ ترینعلاقائی

ضلع قصورمیں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول 2013-14کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

punjab festivalقصور( بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول 2013-14کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز مرکزی تقریب سپورٹس کمپلیکس قصور میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری ‘ایم پی ایز حاجی نعیم صفدر انصاری ‘ملک احمد سعید خاں ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اکبر مراد ‘ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل تفویض خالد ‘کھلاڑیوں ‘معززین شہر اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مارشل آرٹس کا مظاہرہ پیش کیا گیا ۔قبل ازیں مقامی ایم پی ایز حاجی نعیم صفدر انصاری اور ملک احمد سعید کی ٹیموں کے مابین ایک نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا اور اس موقع پر موجود نوجوانوں نے مقامی نمائندوں اور ضلعی افسران کی یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور حکومتی اقدام کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے بہترین اظہار کا موقع ملے گا اور نوجوان عملی طور پر میدان میں آئیں اور پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لیں ۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے فیسٹیول کے ذریعے ہر مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں کیلئے آگے بڑھنے کے مواقعے فراہم کئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول 2013-14کی وجہ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے بہترین اظہار کا موقع میسر آئیگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker