تازہ ترینکھیل

چوتھا ون ڈے، پاکستان کی سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست، سیریزجیت لی

hafeezابوظہبی (نمائندہ سپورٹس) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 226 رنز کا ہدف دے دیا ہے، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 48 اوورز میں 225 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو باﺅلرز نے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بلے بازوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ عمر گل نے ابتدائی اوورز میں ہی 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا جس سے سری لنکن ٹیم دباﺅ کا شکار ہو گئی۔ کمار سنگاکارا اور اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے پریانجن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کمار سنگاکارا نے 51 اور پریانجن نے 74 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں پریرا نے 8، دلشان 8، چندی مل 5، میتھیوز38، کلاسکیرا1، ویتانیگ 27جبکہ ملنگا اور سینانیاکے کوئی سکور بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سےسعید اجمل نے 4، عمر گل نے 3 اور جنید خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان کی پہلی وکت 31رنز کے سکور پر گری جب شرجیل خان 13رنز بنا میتھوزکی گیند پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد حفیط اور احمد شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ احمد شہزاد44رنز بنا کرلکمل کا نشانہ بنے ۔ اسکے بعد محمد حفیظ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی مسلسل دوسری سنچری مکمل کی۔ محمد حفیظ113رنزاور صہیب مقصود 46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

یہ بھی پڑھیں  ترک فورسز نے داعش کےگیارہ عسکریت پسند گرفتار کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker