تازہ ترینفن فنکار

اداکار سلمان خان آج 48 سال کے ہوگئے

salmanممبئی(نمائندہ شوبز) دبنگ اسٹائل کے مالک سلمان خان 48سال کے ہوگئے ہیں۔27 دسمبر 1965 کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے فلمی زندگی کا آغاز 1988 میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا۔سلمان خان بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں ایکشن اور رومینٹک ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہوئے۔ لیکن انداز اپنا اپنا میں سلمان خان کا بھولا پن آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہے۔سلمان خان کی مشہور فلموں میں ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام ، وانٹڈ ، پارٹنر، دبنگ، ریڈی اور کئی دوسری فلمیں شامل ہیں۔2004 میں مشہور امریکی جریدے پیپلز میگزین نے انہیں دنیا کا ساتواں پرکشش آدمی قرار دیا تھا۔ 2010 میں بھارت کے سب سے پرکشش آدمی کا خطاب بھی ان کے ہی نام رہا۔ سلمان خان کا مومی مجسمہ بھی لندن کے مادم تساو میوزیم کی زینت بن چکا ہے۔ان کی مشہور فلموں میں بیوی نمبر ون بھی ہے مگر آج 48 سال کے ہونے کے بعد بھی سلمان خان بیوی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!