تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے چیئر مین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ شیخ نجم الثاقب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 11جنوری 2014کو بار کے ہونے والے الیکشنوں کے لیے کاغذات نامزدگی 28اور30دسمبرکودوپہر 2بجے تک وصول کیے جائیں گے کاغذات کی جانچ پڑتال 31دسمبرکو 11بجے دن کی جائے گی کاغذات واپس لینے کی تاریخ یکم جنوری 2014ہے جبکہ امیدواران کی حتمی لسٹ 2جنوری 2014کو آویزاں کر دی جائے گی الیکشن 11جنوری 2014کو منعقد ہوں گے ووٹنگ صبح 9بجے سے شام4بجے تک ہوگی دوپہر1بجے سے 1.30بجے تک وقفہ ہوگااس سال 958 وکلاء ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے یاد رہے کہ اس بارخواتین وکلاء کی تعداد 103ہے*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ضلعی ٹاسک فورس برائے کیمیائی کھادیں وزرعی ادویات کا اجلاس 26مارچ کوڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker