تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کاغذات داخل کرانے کے آخری دن، کاغذات داخل کرانے والوں کا ہجوم

Pakistan-NominationpaperlastdayinSindhandPunjab_11-12-2013_126136_lبھائی پھیرو(نامہ نگار) اغذات داخل کرانے کے آخری دن کاغزات داخل کرانے والوں کا ہجوم۔پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،مسلم لیگ (ن)(ق)کء،تحریک انصاف ،اور آزاد امیدوار وں نے بھاری تعداد میں کاغذات داخل کردیے ۔نئی ووٹر لسٹیں نہ ملنے سے کئی امیدواروں نے ،،اللہ کے بھروسے پر،، پرانی فہرستوں کے مطابق ہی کا غذات کرادیے۔تفصیلات کے مطابق کاغذات داخل کرانے کے آخری دن کاغذات داخل کرانے والوں کا ہجوم رہا ،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،مسلم لیگ (ن)(ق) تحریک انصاف ،اور آزاد امیدوار وں نے بھاری تعداد میں کاغذات داخل کرادیے ۔بعض ریٹرننگ آفیسوں کے پاس نئی ووٹر لسٹیں آخری دن یعنی 27-12-2013 کو پہنچائی گئیں جنہیں عوام دیکھنے سے محروم رہے ۔انتخابی فہرستیں نہ ملنے سے کئی امیدواروں نے ،،اللہ کے بھروسے پر،، پرانی فہرستوں اور پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق ہی کا غذات جمع کرادیے۔یہ امر قابل ذکر ہے مسلم لیگ (ن ) کے سب سے زیادہ امیدوار وں نے کاغزات جمع کرائے جبکہ آزاد امیدواروں کی بھی بھاری تعداد دیکھنے میں آئی ۔حکمران پارٹی کے ایک ایک حلقہ میں کئی کئی امیدوار بن کر سامنے آئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو کئی حلقوں میں امیدوار بھی نہ مل سکے ۔سیاسی رہنماؤں سردار رحمت اللہ ڈوگر ،اور جماعت اسلامی کے چوہدری عرفان محمود ،پی پی پی کے سید طارق رضا شاہ ،تحریک انصاف کے رانا ندیم انور ،مسلم لیگ (ق) کے محمد صادق اور دیگر کئی امیدواروں نے نئی فہرستیں نہ ملنے احتجاج کرتے اسے دھاندلی سے تعبیر کیا اور او احکومت کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کی انتظامیہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف انتظامات کرنے میں فیل ہوچکے ہیں اور یہ الیکشن سراسر فراڈ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کو حکومت پنجاب کی دھاندلیوں کا نوٹس لیکر الیکشن کو صاف،شفاف،اور غیر جاندرانہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!