تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مصطفیٰ کریم کی ثناخوانی کرتا ہوں تو اپنی آنکھوں کو نور مصطفی سے روشن پاتا ہوں:قاری عبدالغفور

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو:مصطفیٰ کریم کی ثناخوانی کرتا ہوں تو اپنی آنکھوں کو نور مصطفی ﷺسے روشن پاتا ہوں:قاری عبدالغفور۔نہ صرف خود مادر زاد نابینا ہوں بلکہ اس کا چھوٹا بھائی قاری محمدتنویر قادری اور ایک ہمشیرہ بھی بصارت سے محروم ہیں۔میری آنکھوں کا ظاہری نور تو نہیں مگر جب بھی اللہ کے پیارے محبوبﷺکی ثناخوانی کرتا ہوں تو اپنی آنکھوں کو نور مصطفی ﷺسے روشن پاتا ہوں ۔میں ثنا خوانی اس جذبہ سے سرشار ہوکرکرتا ہوں کہ جو کرم امام بوصیری ؒ پر ہوا تھا وہ کرم مجھ پر بھی ہوجائے ۔اپنی بند آنکھوں سے نبی پاک ﷺکی ثناخوانی اور قرآن پاک کی تلاوت سے نبی پاک کے حقیقی عشق کی بلندیوں کو چھو لیتا ہوں یہ باتیں نابینا ثناء خوان مصطفی قاری عبدالغفور قادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے بتایا کہ نہ صرف خود مادر زاد نابینا ہوں بلکہ اس کا چھوٹا بھائی قاری محمدتنویر قادری اور ایک ہمشیرہ بھی بصارت سے محروم ہیں مگر ہم تینوں بہن بھائیوں کو بچپن سے ہی نعتیں پڑہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے باقاعدہ نعت خوانی 1999 ؁ سے شروع کی ۔2002 ؁میں ایوان اقبال لاہورمیں ہونے والے کل پنجاب مقابلہ حسن نعت میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی اس وقت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال نے مجھے انعامات سے نوازا انہوں نے بتایاکہ جگر گوشہ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان محمد محسن کی شبانہ رو زکوششوں کی بدولت موجودہ مقام پر پہنچا ہوں انہوں نے کہا کہ دربار رسالت کے ثنا خوان حضرت حسان بن ثابتؓ نے بھی آپﷺ کے سامنے ممبر رسول پر بیٹھ کر نعت شریف پیش کی تھی جس پر آپﷺ نہ صرف جھومتے رہے بلکہ آپﷺ نے اپنی چادر بھی اتار کرحضرت حسان بن ثابتؓ کو عطا کردی تھی جو اب بھی موجود ہے اس لئے ہمیں بھی ہر وقت اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب کی ثناء خوانی کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اللہ پاک اپنے پیارے محبوب کی مدحا سرائی پر بہت خوش ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker