تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں چلنے کے باعث خون منجمد کرنے والی سردی

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) نصیرآباد کے علاقوں میںیخ بستہ ہواؤں چلنے کے باعث خون منجمد کرنے والی سردی بڑی تعداد میں بچے بوڑھے خواتین کھانسی سینے ودیگر بیماریوں میں مبتلا گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری بلبلا اٹھے ڈیرہ مراد جمالی میں فوری گیس پریشر میں اضافہ نہ کیا گیا گیس چولہے جلا نے کی مہم شروع کریں گے خواتین کا اعلان تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح نصیرآباد کے شہروں ڈیرہ مراد جمالی چھتر اور تمبو کے علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے گیس کی بند ش کے باعث بچے بوڑھے خواتین کانپتے رہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے بوڑھے خواتین کھانسی بخار سینے بیماریوں ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری بلبلا اٹھے خواتین نے مجبورا گوبر لکڑیوں پر کھانا پکانے کی وجہ سے دمے کی بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں عورت فاؤندیشن کی ففٹی وومن گروپ کی خواتین محترمہ نذیراں جمالی خالدہ بی بی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی گیس پریشر میں کمی کے باعث خواتین اپنی جان پر کھیل کر اے سی اور فریج کے کمپریسر لگا کر گوبر اور لکڑیوں پر کھا نا چکا رہی ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ فوری گیس پریشر میں اضافہ نہ کیا گیا سوئی سدرن گیس کے دفتر کے سامنے گیس چولہے جلا نے کی مہم شروع کریں گے ۔انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!