تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ضلعی پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)ضلعی پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ، ضلع بھر میں (32)جلوس و محافل کے لیے (1500) سے زائد پولیس اہلکار تعینات ، ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی ڈی پی او اطہر اسماعیل۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ڈی پی او اطہر اسماعیل کی ہدایت پر بسلسلہ عیدمیلاد النبیﷺ سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں (32) جلوس و محافل کے لیے (1500)سے زائد پولیس اہلکارو قومی رضاکار عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سیکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات مکمل کروانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ سپیشل برانچ ضلع بھر میں تمام ریلی و جلوس کی ٹیکنیکل سویپنگ کرائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لیے نہایت ہی عقیدت و احترام کا دن ہے، پوری دنیا اس تہوار کو انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے مناتی ہے۔ اس سلسلے میں عوام ضلعی و تحصیل سطح پر بھی جلسے ، جلوس ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کرواتی ہے لہذا ضلعی پولیس ہر ممکن طور پر امن و امان کو بحال رکھے گی ۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ہائی الرٹ ہو کر جملہ ملازمین کے ساتھ اپنے فرائضِ منصبی سر انجام دیں اورسماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button