تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،چوہدری سجادالحسن

اوکاڑہ(محمدمظہررشید بیوروچیف)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری سجاد الحسن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی سے عوامی مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے مہنگائی بیروزگاری میں کمی لانے کا دعویٰ کرنے والوں نے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے عوامی خوشحالی کے بغیر حالات بدلے نہیں جاسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری سجاد الحسن نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرکے عوام کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبایا ہے جس سے حکمرانوں کو تو وقتی سکون ملے گا مگر اس کے شکنجے میں عوام ہی آئیں گے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا حکمرانوں کو ملکی وسائل پر انحصار کرکے آگے بڑھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ دور میں عوام پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ ڈالا جتنا بوجھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ڈالا موجودہ حکمرانوں نے اپنے ابتدائی مہینوں میں اس سے کہیں زیادہ بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی اور زیادہ بڑھے گی موجودہ حکمرانوں کے پاس غریب کو دینے کیلئے کچھ ان کی تمام تر پالیسیاں سرمایہ داروں کو تحفظ دینے کے گرد منڈلارہی ہیں عوام کو صرف میٹھی گولیاں اور طفل تسلیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام پر مزید ظلم ہوتا نہیں دیکھے گی بلکہ عوامی حقوق کی آواز بلند کرکے حکمرانوں کا راستہ روکے گی
یہ بھی پڑھیں  ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker