تازہ ترینعلاقائی

قصور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت5 افراد جاں بحق

قصور(ڈیسک رپورٹر) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے مقامی رہنما  مسعود بھٹی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار مسعود بھٹی لاہور سے قصور جارہے تھے کہ فیروز پور روڈ پر مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسعود بھٹی اور ان کے 2 گارڈز سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منبتقل کردیا گیا جہاں زخمی بھی دم توڑ گیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل پائے گا۔واضح رہے کہ  مسعود بھٹی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 176 پر تحریک انصاف کے امیدوار بھی تھے تاہم مختلف معاملات پر ان کے کئی افراد سے تنازعات بھی چل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker