تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایک رات میں پانچ گھروں کا صفایا کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتاری کامطالبہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ایک ہی گاؤں میں ایک ہی رات میں پانچ گھروں کا صفایا کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مال برآمد کیا جائے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔گاؤں کے چئیرمین،وائس چیئر مین اور عوام کا مطالبہ۔جلد ہی ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تیرہ مسلح نا معلوم ڈاکوؤں نے نواحی گاؤں اولکھ میں گھس کر ات مچادی اور ایک ہی رات میں ایک ہی گاؤں اولکھ بنگہ کے پانچ گھروں عبد الستار انصاری، محمد حنیف کمہار، محمد انور سیال ، محمد صادق آ رائیں اور محمد حسین کمہار کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی،زیورات،اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر صغراں بی بی ، فرزانہ بی بی ، نذیراں بی بی اور عبد الستار کو شدید زخمی کر دیا ۔بڑھتی ہوئے ڈکیتیوں کے خلاف گزشتہ روز یو سی اولکھ بنگہ کے اُمیدوار چیرمین چوہدری محمد اسلم ، نائب چیرمین محمد عبداللہ بلوچ ،کونسلر محمد احمد ، منظور احمد اور گاؤں کے سینکڑوں لوگوں نے پریس کلب بھائی پھیرو کی ٹیم کے سامنے علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مسروقہ مال بر آمد کرنے کا مطالبہ کیا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔متاثرین نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے ۔صحافیوں نے جب نئے آنے والے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو ملک محمد اشرف نول سے موقف پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ جلد ہی ڈاکوؤں کو پکڑ کر انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق اور 40 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker