پاکستانتازہ ترین

شانگلہ: امیرمقام کی گاڑی کے قریب دھماکے،ہلاکتیں6ہو گئیں

شانگلہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیرامیرمقام کی گاڑی کے قریب دو دھماکے ہوئے، حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اوروزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام آج صبح شانگلہ کے علاقہ مارتونگ کیلئے روانہ ہوئے ،مارتونگ میں منعقدہ میں جرگے میں فریقین کے درمیان صلح صفائی کیلئے آنیوالے امیرمقام یہ نہیں جانتے تھے کہ آج پھر انھیں نشانہ بنایاجائیگا۔امیرمقام کا قافلہ پورن سے مارتونگ جارہا تھا کہ مارتونگ پہنچتے ہی پہلا دھماکا ہواابھی پہلے دھماکے کی گونج ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ دوسرادھماکا ہوگیا۔دونوں دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں پولیس اہلکار،ذاتی محافظ اورڈرائیور شامل ہیں۔ انجینئر امیرمقام حملے میں محفوظ رہے۔ واقعے کے فوری بعد سیکورٹی اداروں نے مارتونگ کو گھیرے میں لے لیا۔شانگلہ میں شدید برفباری کے باعث امدادی کارروائیوں اورلاشوں کو منتقل کرنے میں دشواری کا سامناہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button