تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم :بارالیکشن،چیئرمین الیکشن بورڈ قاضی ضرغام الحق نے منتخب عہدیداران کااعلان کردیا

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)بار الیکشن، چیئر مین الیکشن بورڈ قاضی ضرغام الحق نے منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن دیپالپور کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز چیئر مین الیکشن بورڈسینئر قانون دان قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ،شام تک پولنگ ہوئی اور ووٹو ں کی گنتی کے بعدقاضی ضر غام الحق ایڈووکیٹ نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کیاجسکے مطابق صدر سید مبشر حسن بخاری ایڈووکیٹ،نائب صدر محمد احمد خاں ایڈووکیٹ ،جائنٹ سیکرٹری محمد نواز ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری دیوان شہزاداحمد بلامقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے مسز ارشاد نسرین نے 26ووٹ لیے،اسلم حیات نے 158ووٹ اور محمد سرور وٹو 266ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جس پر چیئر مین الیکشن بورڈ قاضی ضرغام الحق ایڈووکیٹ نے انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جبکہ اس موقع پر سابق صدر شریف ظفر جوئیہ ایڈووکیٹ،محمد سعید وٹو،الطاف حسین بخاری،رانا عاصم خلیل ،راؤ سرفراز احمد ،ارشاد حسین بخاری،چوہدری نوازش علی،سجاد احمد وٹو،چوہدری نیاز احمد،مرزا خاور حیات ،میاں ذوالفقار وٹودیگر نے مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران وکلاء کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنی خدمات بروئے کار لائیں گے

یہ بھی پڑھیں  ملک وقوم پراصل بوجھ کون۔۔؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker