پاکستانتازہ ترین

عید میلادالنبی کے موقع پرملک بھر میں درود و سلام اورجلوس جاری

کراچی(نمائندہ خصوصی)عید میلاد النبی کے حوالے سے کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں میلاد اور درود و سلام کی محافل جاری ہیں، گھر، محلے، مساجد اور بازار سج چکے ہیں،شہرشہر، گلی گلی چراغاں کیا جارہا ہے، مختلف شہروں میں مشعل بردار جلوس نکالے جا رہے ہیں۔کراچی میں عید میلاد النبی کا جشن منانے کیلیے گلی گلی قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجادیے گئے ہیں۔مختلف مقامات پر جلوس نکالے جارہے ہیں اور عاشقانِ رسولﷺ سرورکائنات کے حضور نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔کراچی کی نمائش چورنگی پر 12800 دیئے روشن کیے گئے ہیں۔لاہور میں بھی عاشقان رسول کا جوش و خروش دیدنی ہے،عید میلاد پر ملتان کے فیضان مدینہ میں محفل نعت کا سلسلہ جاری ہے،نامور ثناخواں حضور اکرم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔کوئٹہ میں بھی پرنور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جلوس نکالے جارہے ہیں،آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں بھی جشن آمد رسول بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔جشن ولادت رسول اللہ کے موقع پر راولپنڈی کے بازار، گلی کوچے اور مساجد برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں، درود و سلام کی گونج سے شہر کا شہر انوار و تجلیات سے منور ہے۔بچوں کا جوش و خروش دیدنی ہے تو خواتین بھی شہر کی سجاوٹ دیکھنے میں مگن ہیں۔ دوسری جانب گھروں میں بھی عیدمیلاد النبیکی خوب تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عید میلاد النبی کے حوالے سے سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور بیجز کی فروخت عروج پر ہے۔عاشقان رسول یوم ولادت مصطفی شان و شوکت سے منانے کی تیاریوں میں مگن ہیں اور علماء سیرت طیبہ بیان کر کے اس پر عمل کا درس بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پشاورواقعے کوسیاسی رنگ دینا افسوسناک اورقابل شرم ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker