تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مرادجمالی: ملک بھر کی طرح ڈیر ہ مراد جمالی میں بھی جشن عیدمیلاادلنبی ﷺ نہایت مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار) نصیرآباد ، منجھو شوری ،چھتر ، ربی ،سمیت دیگر شہریوں سے مختلف جلوس نکالا گیا تمام ڈی سی چوک پر جمع ہو کر مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے مرکزی جلوس کی قیادت میلادکمیٹی کے چیئرمین و مہتمم دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) مفتی محمد حیات قادری ۔ مولانااقبال احمد قادری ،مولانا رحیم بخش قادری ،مولانا نثار احمد عطاری قادری، مولانا شبیر احمد ابڑو ،نسیم قادری،حافظ علی حیات قادری،قاری زاہد علی ،صاحبزادہ الہیٰ بخش قادری ،مولانا ممتاز علی سلطانی،حافظ اللہ داد سلطانی ،حافظ محمد اسحاق ابڑو، اورمولوی محمد حسن ابڑو کررہے تھے مرکزالعلوم دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) کا جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلوس میں شریک تھے جلوس مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہواڈی سی چوک پہنچا اورایک بڑاجلسہ منعقدہوا جلوس کے شرکاء سرکاری آمد مرحبا،غلام ہیں غلام ہیں رسول ﷺ کے غلام ہیں کے نعرے لگارہے تھے مرکزی جلوس کی نگرانی کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کرکے پولیس کی بھار ی نفری تعینات کی گئی تھی جس کی نگرانی ڈی پی او اظہرکمال کررہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی کا ساڑھے پانچ سال بعدبینظیر قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker