تازہ ترینعلاقائی

گورجرانوالہ:آج کےآزاداورفعال میڈیا نے عوام کو بے حد شعوراورطا قت سے نوازدیا ہے،مرزاخلیل بیگ

گو جر انوالہ ( سردار عرفان طا ہر سے)پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف جنگ میں الیکٹرانک اور پر نٹ میڈیا کا کردار بڑا بے مثال ہے ۔ قلم کے سپاہی اور پا سبان حکومت اور اپو زیشن کے پیغاما ت اور کا ر کردگی با رے عوام کو شعورفر اہم کرنے میں سر فہرست ہیں ۔ اگر یہی الیکٹرانک اور پر نٹ میڈیا بھٹو شہید کے دور میں موجود ہو تا تو کوئی بھی آمر غریب عوام کے قائد اور ترجمان کو سولی پر نہ چڑھا سکتا ان خیالا ت کا اظہا ر چئیرمین کشمیر کونسل جا پا ن و مر کزی سنئیر نائب صدر پاکستان پیپلز پا رٹی جاپان مر زا خلیل بیگ جمو ں کشمیر والے نے نوجوان صحا فی ومعر وف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر سے ملا قات کے دوران کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے آزاد اور فعال میڈیا نے عوام کو بے حد شعور اور طا قت سے نواز دیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ قلمی جہا د دراصل تلوار کے جہا د سے زیادہ مو ئثر اور مضبوط ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صحا فت کے مقدس شعبہ سے وا بستہ افراد اور لکھا ری اپنی جانو ں کی پرواہ کیے بغیر حق و صداقت کا علم بلند کیے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہر مسئلہ کے متعلق حقائق عوام کے سامنے لا نے میں صحا فی ہمہ وقت متحرک اور فعال ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ لا ڑکانہ میں ابتک نیو ز چینل کے نما ئندے شان ڈھر اور راولپنڈی میں ایکسپریس کے رپورٹر کی دہشتگردوں کے ہا تھو ں شہا دت کی بھر پو ر مذمت کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کالم نگا ر اپنے احساسات ، نظریا ت ، جذبا ت و تخیلا ت کو بڑی خو بصورتی سے اخبار اور ایڈیٹو ریل صفحا ت کی زینت بناتا ہے جس سے ہر خاص و عام اپنی اپنی پیاس اور بساط کے مطابق استفادہ ضرور حاصل کر لیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گذشتہ رو ز دہشتگردوں کی طرف سے ایکسپریس اور جیو کے آفسیز پر حملے نے میڈیا کی حقا نیت اور صداقت کو مزید تقویت پہنچائی ہے انہو ں نے کہا کہ اس مشکل ترین دور میں جب طالبان کا فتنہ دنیا بھر میں سر اٹھا ئے ہو ئے ہے صحا فی برادری کی جا رحانہ ، غیر جانبدار اور بے مثال خدما ت قابل تحسین ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جو را ئٹر ز اور صحا فی ان نامساعد حالا ت میں دلیرانہ ، جراتمندانہ اور بہا دری سے سچائی اور اچھا ئی کا ساتھ نبھا رہے ہیں حکومت پاکستان کو چا ہیے کہ ان کی حو صلہ افزائی اور صلا حیتو ں کو مزید توانا رکھنے کے لیے انکے لیے خاص انعاما ت کا اعلان کرے اور جن صحا فیو ں کو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی طرف سے جان سے ما رنے کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں ان کو مکمل سیکیو رٹی مہیا کی جا ئے انہو ں نے کہا کہ نا اہل اور ناکام حکمرانو ں کی ناقص پالیسیو ں اور عدم تحفظ کے باوجود بھی قلم کی محنت کا حق اداکرنے والے بے لاگ اور پیکر حق و صداقت عظیم صحا فیو ں کو دل کی عمیق گہرائیو ں سے زبردست خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker