تازہ ترینکھیل

شارجہ ٹیسٹ: پہلے دن سری لنکا کے 5 وکٹ پر 220 رنز

شارجہ (نمائندہ سپورٹس)شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بولرز اور سری لنکن بلے بازوں کے درمیان دلچسپ کشمکش ہوتی رہی، پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنالئے ہیں۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، 65 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ جانے کے بعد مہمان ٹیم نے دفاعی انداز اختیار کیا۔ سنگاکارا 52 اور جے وردھنے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 159 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد آئی لینڈرز کی رنز بنانے کی رفتار مزید سست ہوگئی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ پر 220 رنز تھا، اینجیلو میتھیو 24 اور پرسنا جے وردنے 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سعید اجمل نے 2 جبکہ جنید خان، طلحہ اور عبدالرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  تاریخ کی سب سے بڑی پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker