تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:خاوند سے ناجائز تعلقات کی بنا پر سگی چھوٹی بہن کو قتل کرنے والی بڑی بہن پر مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔خاوند سے ناجائز تعلقات کی بنا پر سگی چھوٹی بہن کو قتل کرنے والی بڑی بہن پر مقدمہ درج۔بال سنوارنے کے بہانے چھوٹی بہن کو گود میں بٹھا کر پیار کیا اور گلے پر چھری چلاکر گردن کاٹ دی۔ملزمہ آلہ قتل سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لمبے جاگیرمیں خاوند جاویدسے ناجائز تعلقات قائم کرنے کی بنا پرچھوٹی بہن خالدہ کو قتل کرنے والی بڑی بہن فرزانہ پر تھانہ بھائی پھیرو میں اسکے چچا نے مقدمہ درج کرا دیا۔درج کرائی گئی ایف آر اور عینی شاہدین کے مطابق چند سال قبل فرزانہ کی شادی جاوید سے ہوئی جس کے بطن سے چار بچے پیدا ہوئے۔بعد میں جاوید نے اپنی بیوی کی چھوٹی بہن (سالی )خالدہ سے ناجائز تعلقات استوار کر لیے اور اسے اپنے گھر لے آیا۔اسی رنجش پر گزشتہ روز فرزانہ نے اپنی چھوٹی بہن خالدہ کے بال سنوارنے کے بہانے اپنی گود میں بٹھایا اور پیار کرنے لگی۔موقع پا کر فرزانہ نے اپنی چھوٹی بہن خالدہ کے گلے پر چھری چلا دی جس سے اسکی شہ رگ کٹ گئی اور زیادہ خون بہ جانے سے موقع پرہلاک ہوگئی۔پولیس نے ملزمہ فرزانہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button